تنخواہ دارطبقے کو مزیدریلیف، نان فائلرز کیلئے کیش نکلوانے کی حد 75 ہزار مقرر


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)تنخواہ دارطبقے کو مزیدریلیف، 6سے 12 لاکھ سالانہ آمدن پر انکم ٹیکس میں کمی، نان فائلرز کیلئے کیش نکلوانے کی حد 75 ہزار مقرر،قائمہ کمیٹی نے تجاویز منظور کرلیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدن پر انکم ٹیکس 2.5 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد ،کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کی تجویز منظور کرلی۔

نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی خزانہ نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس پر منافع کیلئے سرمایہ کاری کی کم از کم مدت 3 ماہ کرنے کی سفارش کردی، نان فائلرز کیلئے بینکوں سے کیش نکلوانے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کرنے،کیش آن ڈیلیوری خریداری پر 2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی گئی، آن لائن مارکیٹ پر سالانہ 50 لاکھ روپے کی فروخت پر ٹیکس چھوٹ ہوگی، کمیٹی نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس پر منافع کیلئے سرمایہ کاری کی کم از کم مدت 3 ماہ کرنے کی تجویز دیدی، سٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں سرمایہ کاری کی مدت ایک سال کرنے کی تجویز دی۔

دوسری جانب سینٹ نے بجٹ سفارشات کثرت رائے سے منظورکر لیں، وزیر خزانہ اورنگزیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاتجاویز پر شکر گزارہوں، بجٹ میں عوامی فلاح کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا، سینٹ میں دی گئی بجٹ تجاویز ہمارے لیے اہم ہیں، فنانس کمیٹی کی 50فیصد سفارشات کو فنانس بل کا حصہ بنائیں گے، افراط زر پر قابو پا لیا، انکم ٹیکس کی شرح ایک فیصد کر دی، سولر پینلز کا ٹیکس 10 فیصد کر دیا، ماضی کی نسبت اخراجات میں معمولی اضافہ ہوا، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔