قیمتوں میں استحکام کےلئے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے اور عوامی ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق درآمد کا فیصلہ ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت کیا گیا ،اقدام مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام اور دستیابی کو یقینی بنانے کےلئے اٹھایا،ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے،درآمد محض قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور عوامی مفاد کے تحفظ کےلئے کی جا رہی ہے۔