مہنگائی پھر بلند، چینی،آلو سمیت 23 اشیا کے نرخ بڑھ گئے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی پھر بلند،ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹا، مٹن، بیف سمیت 23 اشیاکے نرخ بڑھ گئے،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی 0.27بڑھی، سالانہ بنیادوں پرشرح میں2.06فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،مہنگی ہونےوالی اشیا میں دال ماش، مونگ، پٹرول،ڈیزل،خشک دودھ، پیاز، گندم کا آٹا، کپڑے، گڑ، بیف اور مٹن شامل ہیں۔