نان رجسٹرڈ ٹیئر ون ریٹیلرز کا بجلی ،گیس کنکشن منقطع،بینک اکاﺅنٹ بند
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہاہے سیلز ٹیکس کے تحت نان رجسٹرڈ شخص بینک اکاﺅنٹ نہیں چلا سکے گا،نان رجسٹرڈ ٹیئر ون ریٹیلرز کا بجلی ،گیس کنکشن کاٹ دیا جائےگا۔
قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے راشد محمود لنگڑیال نے کہاکمشنرز نان رجسٹرڈ کو رجسٹریشن کا کہیں گے،رجسٹر نہ ہونے والے کااکاﺅنٹ بند کر دیا جائےگا،سب سے پہلے نان رجسٹرڈ افراد کو رجسٹریشن کےلئے نوٹس ملے گا،چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے سوال کیا عمل کا نفاذ کیسے ہوگا؟ کیسے پتہ چلے گا فلاں رجسٹرڈ نہیں؟۔
ایف بی آر حکام نے جواب دیا کچھ لوگ انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ لیکن سیلز ٹیکس میں نہیں، کئی لوگوں کا انڈسٹریل میٹر لگا ہے لیکن سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں، اپنے ریکارڈ میں دیکھ کر شناخت کے بعد نوٹس بھیجیں گے، کراچی میں کئی فیکٹریاں سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں، سیلز ٹیکس میں رجسٹر نہ ہونے والے شخص کو پہلے نوٹس بھیجا جائےگا، نان رجسٹرڈ شخص کا بینک اکاﺅنٹ رجسٹر ہونے کے بعد قابل استعمال ہو گا،نوید قمر نے سوال کیا آپ کو کیسے پتہ چلے گا شخص سیلز ٹیکس ادا نہیں کر رہا؟۔
حکام نے کہا انکم ٹیکس دینے والے کاروبار سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے اہل ہیں ،انکم کو دیکھا جائے گا، سیلز، سپلائی ،کاروبار ی حجم کے اندازے سے رجسٹر نہ ہونے والے کےخلاف کارروائی ہو گی،نوید قمر نے کہا یہ نہ ہو قانون بنایا جائے ،گلے میں کسی اور کے پھندا ڈالا جائے،چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا جو لوگ ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں وہ فائلنگ نہیں کرتے، سیلز ٹیکس میں ایک تہائی مینو فیکچررز بھی رجسٹرڈ نہیں جو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں وہ انڈر فائلنگ کرتے ہیں،وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ٹیکس چھوٹ اور ایمنسٹی کا دور گزر چکا، لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے ۔



















