اسلام آباد :(بیورورپورٹ)خاتون اول ورہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے بلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپورنمائندگی کی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا سب سے پہلے وطن کادفاع کرنے والی افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،دوبارہ مشکل وقت آیا تو پاکستان کی ہر عورت، بچہ اور جواں پاکستان کیلئے لڑے گا، تعلیم کو ترجیح دینی چاہیے، تعلیم کےلئے زیادہ فنڈ رکھے جائیں،شرم کی بات ہے 2025 میں بہت سے لوگ بجلی سے محروم ہیں، خاتون اول نے کہا پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ کمزور طبقوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔
دوبارہ مشکل وقت آیا توہر کوئی پاکستان کیلئے لڑےگا:آصفہ بھٹو



















