ایرانی حکومت گرانے کی کوئی بھی کوشش بڑی سٹریٹجک غلطی ہوگی،فرانس

پیرس:(مشرق نیوز)فرانس نے کہاہے ایرانی حکومت گرانے کی کوئی بھی کوشش بڑی سٹریٹجک غلطی ہوگی۔

صدر ایمانوئل میکرون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاامریکہ نے جوہری مذاکرات اور اسرائیل کےساتھ جنگ بندی کی پیشکش کردی دنیا ایران کے جواب کی منتظر ہے اگر ایران نے امریکہ کی پیشکش کو قبول کرلیا تو مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کی راہ ہموار ہوجائےگی۔