قتل کیس،سابق سینیٹر چودھری تنویر نے سرنڈر کردیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری عدنان قتل کیس میں سابق سینیٹر چودھری تنویر نے ہائی کورٹ میں سرنڈر کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق چودھری تنویر خان نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی،پولیس نے ا حاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

دریں اثنا گرفتاری کے بعد چودھری تنویر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی،ہسپتال میں طبی معائنہ،ٹیسٹ کیے گئے۔