امریکہ کا مزید36ممالک پر سفری پابندیوں کامنصوبہ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ٹرمپ انتظامیہ نے سفری پابندیوں کا دائرہ مزید 36 ممالک تک بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی خفیہ کیبل کے ذریعے بتایا گیا ممکنہ اقدام صدر ٹرمپ کی غیر قانونی امیگریشن کےخلاف مہم کا اگلا مرحلہ ہو گا،25 افریقی ممالک متاثر ہوسکتے ہیں،امریکہ کے قریبی اتحادی مصر و جیبوتی ،کیریبین، وسطی ایشیا اور بحرالکاہل کے جزائر بھی شامل ہوں گے، یادداشت میں واضح کیا گیا پابندی کی زد میں آنے والے ممالک کو 60 دن کی مہلت دےدی گئی تاکہ امریکی شرائط کو پورا کریں اور غیر قانونی امیگریشن پر قابو پائیں۔