ٹرمپ نے ایران ، اسرائیل جنگ میں امریکہ کے شامل ہونے کاعندیہ دےدیا
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران ، اسرائیل جنگ میں امریکہ کے شامل ہونے کاعندیہ دےدیا۔
سینئر صحافی ریچل سکاٹ سے آف کیمرا گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ممکن ہے ایران ،اسرائیل کی لڑائی میں شامل ہو جائیں،فی الحال امریکہ کسی فوجی کارروائی میں ملوث نہیں ،تنازع پر پیوٹن ثالثی کریں تو کھلے دل سے تیار ہیں۔
امریکی صدر نے کہاایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری ہیں،موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث ایران اب ممکنہ طور پر معاہدے کےلئے زیادہ آمادہ ہوگا۔
دوسری جانب برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریویس نے کہا مشرق وسطیٰ میں اضافی جنگی طیاروں کی منتقلی کا فیصلہ برطانوی مراکز و عملے کے تحفظ کےلئے کیاگیا ،جنگی سازوسامان اپنی اور اتحادیوں دونوں کی ممکنہ مدد کےلئے بھیج رہے ہیں ،برطانیہ ممکنہ طورپر ایران کےساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے۔



















