ملک بھر میں ایک لاکھ 16ہزار سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار

لاہور (اپنے نمائندے سے) ملک میں گیس کی قلت کے باوجود ایک لاکھ 16ہزار سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15ہزار 530نئے گھریلو گیس صارفین، 550نئے کمرشل گیس صارفین اور 350نئے صنعتی صارفین کو کنکشن دینے کا ہدف ہے،رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85ہزار 740نئے گیس کنکشن دئیے جائیں گے، پنجاب، اسلام آباد، اور خیبر پختونخوا ہ میں آئندہ مالی سال 30ہزار 530 نئے گیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔رواں مالی سال کے نظرثانی ہدف کے مقابلے میں نئے سال 96ہزار 209نئے گیس کنکشن دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کے سسٹم پر 30ہزار 530نئے گیس کنکشنوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔دستیاب دستاویز کے مطابق نئے مالی سال میں سوئی سدرن کے سسٹم پر 85ہزار 740نئے گیس کنکشن دینے کا ہدف رکھا گیا ہے، آئندہ مالی سال ایک لاکھ 16ہزار 530نئے گھریلو گیس صارفین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں مالی سال 2024-25 میں نئے گیس کنکشنوں کا ہدف 68ہزار 990مقرر کیا گیا ہے تاہم رواں مالی سال نظرثانی شدہ نئے گیس کنکشنوں کا ہدف 20ہزار 61ہے۔