35ارب ڈالر کی ترسیلات زر،اوورسیز ن نیا ریکارڈ قائم کردیا

کراچی:(بیورورپورٹ)اوورسیز نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ بنادیا،سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 11ماہ میں اوورسیز نے 35 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوائیں،رواں سال ترسیلات زر کی آمد میں 29 فیصد اضافہ ہوا،مئی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 16 اور ماہانہ بنیاد پر 13.7 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مئی میں 91 کروڑ 39 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر پہلے نمبر پر رہے، 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر یو اے ای میں مقیم پاکستانی دوسرے نمبر پر آئے، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 59 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ بھیج کر تیسری پوزیشن حاصل کی،امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ساڑھے 31 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجا۔