ڈی آئی خان،5 مزدور بازیاب ، دہشتگردوں کے 13 سہولت کار گرفتار
ڈی آئی خان:(بیورورپورٹ)ڈی آئی خان میں آپریشن،5 مزدور بازیاب ، دہشتگردوں کے 13 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کلاچی اور درابن کے علاقوں میں نجی کمپنی کے مغوی مزدوروں کی بازیابی کےلئے بڑا آپریشن کیا، پولیس ، اغواکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، 13 مغوی مزدوروں میں سے 5 کو بحفاظت بازیاب کرالیا ،باقیوں کو بھی جلد بحفاظت بازیاب کرالیا جائے گا، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 13 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا، دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا،حکام نے کہامغویوں کی بازیابی اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کی مکمل بیخ کنی تک آپریشن جاری رہے گا۔

















