ثنا یوسف قتل کیس کاملزم14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) عدالت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی، مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر عدالت پہنچایا، پراسیکیوٹرز کی عدم موجودگی پر ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد نے سخت ناراضگی کا اظہارکیا،عدالت نے حکم جاری کیا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزم کی شناخت پریڈ کے دوران کسی سے ملاقات نہ کرائیں،پولیس 18 جون سے قبل شناخت پریڈ کی رپورٹ جمع کرائے۔