IMFدفاعی بجٹ میں اضافے، تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس ریلیف پر رضا مند


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کے 2بڑے مطالبات تسلیم،آئی ایم ایف نے دفاعی بجٹ میں اضافے، تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس ریلیف پر رضا مند ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی دفاعی ترجیحات کو تسلیم کرلیا،تنخواہ دار طبقے کے تمام سلیب پر انکم ٹیکس کی شرح کم ہوگی، آئندہ بجٹ میں ماہانہ 50 کی بجائے 83 ہزار روپے تنخواہ ٹیکس فری ہوسکتی ہے، ماہانہ ایک لاکھ تنخواہ پر انکم ٹیکس 5 فیصد سے کم ہوکر 2.5 فیصد ہوسکتا ہے، ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم ہوکر 12.5 فیصد ہوسکتی ہے۔

آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی شرائط کے مطابق باقی تمام اہداف پورے اوربروقت عملدرآمد کیا جائے گا۔