لیسکو آفیسر یا ملازم بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو زیادہ سخت سزا دی جائیگی : چیف ایگزیکٹو

لاہور ( میاں ساجد سے) میرا عہدہ عوام کی امانت محکمہ لیسکو کو جدت سے ہم آہنگ کرنا میرا خواب جس کو حقیقت کا روپ دے کر ثابت کر دیا کہ شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک دور جدید میں لیسکو سمارٹ ایپ کو متعارف کروانے کا محض مقصد 70 لاکھ صارفین کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔بٹن دبائیں ایپ کے ذریعہ اپنا مسلہ بتائیں منٹوںمیں حل یہ وہ مشن تھا جس کو ہنگامی بنیادوں پر پایاتکمیل تک پہنچا یا۔ نظریہ اس وقت تک پایا تکمیل تک نہیںپہنچتا جب تک اس کی پشت پر کسی جاندار شخصیت کا ہاتھ نہ ہو انہیں میں سے ایک میرے اعلی افسران جن کی سربراہی میں محکمہ لیسکو میں عوامی خدمات کی مثال قائم کرنا میرا وہ فرض ہے جس پر لمحہ کی تاخیر نہیں ہوگی۔ عوام کا نمائندہ بن کر برسر پیکار ہوں۔ میرا صرف ایک مشن محکمہ لیسکو میرے لئے ماں کا درجہ رکھنے والا ادارہ جس کی توقیر کیلئے میرا ہر ورکر آفیسرز اس چھوٹے سے فقرے کو ذہن نشین کرے۔ کیفیت بھی تبدیل ہو گی اور جذبہ بھی پیدا ہوگا۔ اپنے محکمہ میں ایک نئی مثال قائم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ لیسکو عوام کی دسترس میں ہے۔ اپنے ذاتی نمبر کو عوام کیلئے مہیا کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے روزنامہ ”مشر ق“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے محکمے کو ماں جیسا درجہ اسلئے دیا کہ دنیا میں کسی بھی انسان کیلئے سب سے پیار ا رشتہ ماں کا ہے جس کی تابعدار ی میں کوئی بھی انسان کوتاہی نہیں کرتا اسی لئے اپنے محکمہ کو بھی ماں کے درجہ سے منسوب کرنا میرا وہی نظریہ ہے کہ اپنے محکمہ کی ترقی و ترویج اور اس کی بہتری کیلئے کچھ ایسا کرجاﺅں کہ نسلیں فخر کریں۔ ایک سوال کے بارے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر رمضان بٹ نے بتاتے ہوئے کہا کہ 70 لاکھ صارفین کیلئے مسائل کے حل کیلئے جلد لائن مینوں کو دور جدید سے ہم آہنگ موبائل فراہم کر دئیے جائیں گے گھر بیٹھے لیسکو کے متعلق کوئی بھی مسلہ کیلئے لیسکو سمارٹ ایپ سے بٹن دبائیں، مسئلہ آپ کی دہلیز پر حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لیسکو کے افسران اہلکار لائن مین ایس ڈی او ز اور ایکسین میٹر انسپکٹر اور ایس ای صاحبان اس ادارہ کی عزت و توقیر کیلئے اپنی ذات اس سانچے میں ڈھالیں کہ ہم نے صارفین کی عزت بھی کرنی ہے اور ان کی خدمت کو بھر پور طریقہ سے سرا انجام بھی دینا ہے۔ جس سے محکمہ کا مورال بھی بلند ہوگا محکمہ لیسکوکی عزت بھی۔دریں اثناءچیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے عید الاضحی کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے عیدالاضحی کے موقع پر پورے ریجن میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، انجینئر رمضان بٹ کی ہدایت پر لیسکو ٹیم کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ تمام متعلقہ حکام کو عید کے دونوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹولیسکو نے ارشد ندیم کو پاکستان اورلیسکوکا اثاثہ قرار دیا اورخودائرپورٹ آکرکھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے قابل فخر کھلاڑی ارشد ندیم ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے خودلاہور ائرپورٹ پر چیمپئن کھلاڑی کا والہانہ استقبال کرکے کھیلوں کی اہمیت اجاگر کی جو دیگر اداروں کے سربراہان کیلئے بھی ایک مثال ہے۔ انجینئر رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی لیسکو سے وابستگی پر ہم سب کو نازہے، دیگر کھلاڑی بھی ان کی طرح محنت کرکے عالمی سطح پر پاکستان اور لیسکو کا نام روشن کریں۔