روس میں پل چلتی ٹرین پر آ گرا، 7 افراد ہلاک،متعدد زخمی

ماسکو :(مشرق نیوز) روس میںہائی وے پل بھاری گاڑیوں سمیت ٹوٹ کر چلتی ٹرین پر آ گرا ،7 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثہ یوکرین کی سرحد سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، واقعہ کے محرکات پر مختلف سوالات اٹھ گئے، پل کے اچانک گرنے سے ٹرین کا انجن ، کئی ڈبے پٹڑی سے اتر گئے، تمام زخمیوں کو بریانسک کے قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ،ماسکو کی انٹر ریجنل ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹرز نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔