پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے گرائے، بی جے پی رہنما کا اعتراف

نئی دہلی،مغربی بنگال:(مشرق نیوز)پاک فضائیہ نے جنگ میں 5 بھارتی طیارے گرائے، بی جے پی رہنما نے اعتراف کرلیا۔

سبرامنیئن سوامی نے انٹرویو میں کہاچین کے طیارے بہترین ، فرانس کے اچھے نہیں تھے، مودی کے ہوتے معاملے پر تحقیقات اور بات چیت ممکن نہیں،امید ہے مودی طیارے گرنے کے معاملے پر قوم کو سچائی سے آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی حکومت کے پاکستان کےخلاف نام نہاد اور ناکام آپریشن سندور کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

ممتا بینرجی نے کہا مودی حکومت نے ملٹری کارروائی کا نام آپریشن سندور اپنی گرتی ساکھ کو بچانے اور سیاسی فائدے کےلئے رکھا ،مودی مغربی بنگال صرف سیاسی پروپیگنڈے کی نیت سے آئے ،وزیراعظم نے اپنی تقریر کے ذریعے تقسیم کی سیاست کو فروغ دیا،مودی پہلے خود کو چائے والا کہتے تھے پھر چوکیدار کہا اور اب سندور بیچ رہے ہیں۔