اسرائیل نےمغربی کنارے 22 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری دےدی

تل ابیب،غزہ:(مشرق نیوز)اسرائیل بے لگام،مغربی کنارے 22 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری دےدی ۔

وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا نئی بستیوں کو اسرائیلی قانون کے تحت قانونی تحفظ فراہم کیا جائےگا،اقدام مغربی کنارے پر اسرائیل کی گرفت کو مزید مضبوط اور فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے میں مدد دے گا،نئی آبادیاں اسرائیل کےلئے دفاعی ڈھال کے طور پر کام کریں گی۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیلی اقدام کو کھلا چیلنج ،اقوام متحدہ قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہاعالمی برادری الحاق و بستیوں کی توسیع کی پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کےلئے عملی اقدامات اٹھائے۔