پہلا ٹی 20شاہینوں کے نام،بنگلہ دیش کو37رنز سے شکست

لاہور(ایم این پی) پہلے ٹی 20میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے ہرادیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

صائم ایوب صفر،فخر زمان ایک رنز پر چلتے بنے،کپتان سلمان آغا 56، شاداب 48 اور حسن نواز نے 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،حارث 31 ،خوشدل شاہ 5 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، فہیم اشرف 11 اور حسن علی ایک رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 164پر ڈھیر ہوگئی،کپتان لٹن داس 48رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی 5 ،شاداب خان 2،فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان آغا نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔