پیرس:(مشرق نیوز)فرانس کے فوجی ترجمان نے کہاہے پاک بھارت لڑائی کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کے خواہاں ہیں اگر رافیل کے مار گرائے جانے کی رپورٹس درست ثابت ہوئیں تو جہاز کے 2دہائیوں کی آپریشنل سروس کے دوران پہلا واقعہ ہوگا، رپورٹس کے مطابق لڑائی میں سینکڑوں طیاروں نے حصہ لیا۔
معمول کی پریس بریفنگ کے دوران صحافی کی جانب سے پاک بھارت جنگ میں رافیل کی تباہی پر پوچھے گئے سوال پر فرانسیسی فوج کے ترجمان نے کہا واقعہ کی تفصیلات ابھی غیر یقینی اور بہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں،فرانس رافیل کی کارکردگی پر صورتحال کو بغور دیکھ رہا ہے اور اپنے شراکت دار بھارت کےساتھ براہ راست معلومات حاصل کرنے کےلئے رابطے میں ہے۔
رافیل مار گرائے جانے کی رپورٹس درست نکلیں تو پہلا واقعہ ہوگا،فرانس



















