اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سمگلنگ پر معلومات فراہم کرنےوالوں کےلئے 5لاکھ روپے تک انعام،ایف بی آر نے کسٹمز کمانڈ فنڈ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کسٹمز کمانڈ فنڈ سے سمگلنگ روکنے کیلئے معلومات فراہم کرنےوالوں کو پیشگی ادائیگی کی جائے گی، سمگل شدہ اشیاپرمعلومات فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے تک معاوضہ ملے گا۔
اعلامیے کے مطابق فنڈ کو انسداد سمگلنگ کارروائی کے اخراجات کیلئے استعمال میں لایا جا سکے گا،کارروائی کرنے والے کسٹمز افسروں کو بھی فنڈ سے انعامی رقم ملے گی
سمگلنگ پر معلومات فراہم کرنےوالوں کےلئے 5لاکھ روپے تک انعام

















