آواران میں سینئر صحافی لطیف بلوچ گھر میں قتل
آواران:(بیورورپورٹ)ضلع آواران کے علاقے مشک میں سینئر صحافی لطیف بلوچ کو قتل کردیا گیا۔
پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہامسلح افراد نے صحافی کو گھر میں فائرنگ کانشانہ بنایا،تحقیقات شروع کردیں،نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے صحافی لطیف بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاالمناک واقعہ ہے،صحافیوں کو تحفظ فراہم کرناحکومتی ذمہ داری ہے۔

















