صنعتی و زرعی صارفین کےلئے سرپلس پاور پیکیج کی تیاری
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صنعتی و زرعی صارفین کےلئے سرپلس پاور پیکیج متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن میں پیکیج کےلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں ،ابتدائی طور پر پیکیج کا دورانیہ 3 سال رکھنے کی تجویز شامل ہے،پیکیج کے تحت اضافی بجلی کے استعمال پر 9 سینٹ فی یونٹ کا مراعاتی ریٹ تجویز کردیا گیا،گرین فیلڈ انڈسٹریز، ڈیٹا سینٹرز، کرپٹو مائننگ آپریشنز بھی پیکیج سے مستفید ہو سکیں گے،اقدام صنعتی و زرعی شعبوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے ترقی دینے کا اہم قدم ہے۔



















