سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے، عالمی جریدہ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے،عالمی جریدے نے خبردار کردیا۔

ڈپلومیٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اقدام چین کو برہما پترا کا پانی روکنے پر مجبور کرسکتا ہے،چین براہما پترا پر بڑے ڈیم تعمیر کر رہا ہے،براہما پترا دریا کا پانی بھارت کے تازہ پانی کا تقریبا 30 فیصد بنتا ہے، دریا سے آنے والا پانی بھارت کی مجموعی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 44فیصد ہے۔