مسلسل بیٹھے رہنے سے سنگین امراض ہونے کا انکشاف

نیویارک (مشرق نیوز) غیر متحرک زندگی گزارنے یا بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے متعدد امراض میں مبتلا ہوکر سنگین طبی مسائل کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق زیادہ تر ممالک میں روزانہ اوسطاً 9 گھنٹے کام، گھر یا سفر کے دوران بیٹھ کر گزارنا معمول بن چکا ہے، جس سے انسان متعدد طبی مسائل کا شکار بن رہے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں زیادہ تر افراد جاگتے ہوئے بھی زیادہ وقت بیٹھنے میں گزارتے ہیں، جس سے ان میں متعدد مسائل ہو رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر زیادہ بیٹھنے والے افراد ورزش بھی کرتے ہوں، تب بھی ان میں بیٹھنے سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم نہیں کیا جا سکتا۔

ماہرین مانتے ہیں کہ مستقل طور پر جسمانی طور پر متحرک رہنا اور ساکت رہنے کا وقت کم کرنا ہی بہتر صحت کا ضامن ہے۔ماہرین زیادہ بیٹھنے یا ورزش نہ کرنے کو غیر فعال طرز زندگی کا نام دیتے ہیں، جس کے انسانی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔