ویٹی کن سٹی:(مشرق نیوز)کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو نے غزہ، میانمار اور یوکرین میں امن قائم کرنے کی اپیل کردی۔
نومنتخب پوپ نے حلف اٹھانے کے بعد جنگ زدہ ممالک کیلئے دعا کرتے ہوئے کہاغزہ میں مشکلات سے دوچار لوگوں کو نہیں بھول سکتے، بچے، خاندان، بوڑھے بھوک سے مررہے ہیں، مدد کی جائے،میانمار میں معصوم لوگوں کی زندگیاں چھینی جارہی ہیں، یوکرین منصفانہ اور دیرپا امن کیلئے مذاکرات کا منتظر ہے۔
غزہ، میانمار ، یوکرین میں امن قائم کیاجائے،پوپ لیو

















