بجلی، گیس ،پٹرول بم تیار،آئی ایم ایف کےساتھ بجٹ اہداف طے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی، گیس ،پٹرول بم تیار،آئی ایم ایف کےساتھ بجٹ اہداف طے پا گئے، آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 17600ارب سے تجاوز ،دفاعی بجٹ 2414 ارب مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے بجلی ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ ، گیس قیمت میں یکم جولائی اور 15 فروری 2026 کو ایڈجسٹمنٹ ہوگی، پٹرول ،ڈیزل پر 5 روپے لٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،صوبے بجلی ،گیس پرکوئی سبسڈی نہیں دیںگے ، گردشی قرض کی ادائیگی کےلئے بینکوں سے 1252 ارب قرض لیا جائے گا، رقم اگلے 6 سال میں بجلی صارفین سے وصول کی جائے گی،فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کا بروقت اطلاق یقینی بنایا جائے گا۔

اھر بجٹ دستاویز کے مطابق ایف بی آرکو14307ارب محصولات کا ہدف دیا جائے گا، ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 6470 ارب اکٹھے کیے جائیں گے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے 1,153 ارب اورسیلزٹیکس سے 4,943 ارب وصولی کا ہدف ہوگا،کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1,741 ارب جمع کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی سے 1,311 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے، آئندہ بجٹ میں نان ٹیکس آمدن کا تخمینہ 2,584 ارب ہے،صوبے 1,220 ارب روپے کاسرپلس بجٹ فراہم کریں گے، قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کےلئے 8,685 ارب مختص کیے جائیں گے ،دفاعی بجٹ 2414ارب مقرر کیے جانے کا امکان ہے،ترقیاتی منصوبوں پر 1,065 ارب خرچ ہوںگے، آئندہ مالی سال 6,588 ارب قرض لیا جائےگا۔