آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے،امریکی اخبار


نیویارک:(خواجہ فاروق)امریکی جریدے نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہاہے جنرل سید عاصم منیر ”قومی نجات دہندہ“ کے طور پر ابھرے۔

نیویارک ٹائمز میں شائع مضمون کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی و سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا، بھارتی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا،پاک فوج کاوقار مزید بڑھا،مسلح افواج کے حق میں ریلیاں بھی نکالی گئیں، پاکستان ،بھارت کے درمیان حالیہ تنازع نے عوامی جذبات میں تبدیلی کی لہر پیدا کردی،پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے ”ایسا محسوس ہوتا ہے کچھ جیت لیا اب ناکام ریاست نہیں ۔

امریکی اخبار نے کہا تمام منفی پروپیگنڈے کے باوجود مسلح افواج نے اپنی طاقت ،اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کیا ،بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر عائد کرکے جارحیت کا آغاز کیا، مسلح افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب ، بڑی جنگ سے بچنے کیلئے پاکستان نے بھارتی سیز فائر کی پیشکش کو قبول کیا،پاک فضائیہ نے آپریشن بیان مرصو ص میں بھارتی لڑاکا طیاروں کو زمین بوس کرکے سب کو حیران کیا، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی مسلح افواج بالخصوص جنرل سید عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کو بحال کرتی ہے۔

نیویارک ٹائمز نے کہا بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد جنرل سید عاصم منیر ”قومی نجات دہندہ“ کے طور پر ابھرے ایسی فتوحات فوج کی پیشہ وارانہ طاقت کو سیاسی اثر و رسوخ سے زیادہ تقویت دیتی ہیں۔