اپنی فوجی، سائنسی ، جوہری کامیابیوں سے دستبردار نہیں ہوں گے:ایران
تہران:(مشرق نیوز)ایرانی صدر نے امریکہ کےساتھ مذاکرات جاری رکھنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کسی ملک کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں، ایران اپنی فوجی، سائنسی اور جوہری کامیابیوں سے دستبردار نہیں ہوگا۔
صدر مسعود پزیشکیان نے اپنے بیان میں کہاصدر ٹرمپ کبھی امن کی بات ،کبھی دھمکی دیتے ہیں،کس بیان پر یقین کریں،دھمکیاں جائز حقوق سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کرسکتیں، ایران اپنی فوجی، سائنسی ، جوہری کامیابیوں سے دستبردار نہیں ہوگا،جنگ کے خواہاں نہیں، مذاکرات کر رہے ہیں لیکن دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں نہ ہی اپنے قانونی حقوق سے پیچھے ہٹیں گے۔

















