ترکیہ ہمیشہ پاکستانی قوم کےساتھ اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہے گا،اردوان
انقرہ:(مشرق نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی قوم کی بھرپور حمایت کا واضح اعلان کردیا۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہاپاکستان ،بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، کشمیر میں وحشیانہ دہشتگرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف کا اظہار کیا،ترکیہ نے دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ جانے والے تناو کو کم کرنے کےلئے انتھک کوششیں کیں، اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو فون کرکے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترکیہ کے صدر نے کہا پاکستانی بھائیوں کو صبر و تحمل اور دانشمندانہ موقف پر ایک بار پھر مبارک پیش کرتا ہوں، دونوں ممالک اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں،جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل بالخصوص پانی کے مسئلے کے حل کو آسان بنائیں، ترکیہ ہمیشہ برادر پاکستانی قوم کےساتھ اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہے گا۔

















