راولپنڈی (مشرق نیوز) آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے انکے وکلا اور فیملی ممبرز اڈیالہ جیل آئیں گے۔پی ٹی آئی نے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کو گزشتہ روز بھجوا دی تھی۔ اس فہرست میں بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان صفدر اور نیاز اللہ نیازی کے نام شامل ہیں۔
ان کے علاوہ وکیل نعیم پنجوتھہ، علی بخاری اور ظہیر عباس کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی ملاقات کیلئے آئیں گی۔
عمران خان سے ملاقات کا دن، وکلا اور فیملی ممبرز کی فہرست سامنے آگئی

















