چھ لاکھ کسانوں کیلئے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری، اگلی فصل کےلئے اربوں روپے سبسڈی دی جائےگی:مریم نواز
لاہور ( اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ مریم نواز نے6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری دےدی،کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائےگی،وزےراعلیٰ نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکاشتکاروں کو اگلی فصل کےلئے اربوں روپے سبسڈی دی جائےگی،اجلاس کے شرکاءکو بتاےاگےا کاشتکاروں نے 36ارب روپے زرعی مداخل خرےدنے کےلئے استعمال کرلئے، کسان کارڈ سے زرعی مداخل کےلئے جاری قرض کی 60فیصد واپسی مکمل ہوگئی ،کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے لئے گئے 22 ارب کے قرض واپس کردئیے،کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے نئی فصل کےلئے دوسری قسط کا اجرا کرلےا،ویٹ سپورٹ پروگرام کےلئے موصولہ 50 فیصد درخواستوں کی تصدیق کی ،وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس مےںزرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی سکیم کا جائزہ لےاگےا،ویٹ سپورٹ پروگرام کے نفاذ کےلئے تجاویز پر غورکےاگےا،زرعی زمین مالکان کے ساتھ ٹھیکیدار کو بھی شامل کرنے کا جائزہ لےاگےا،دریں اثناءوزیراعلیٰ نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اجلاس کے آغاز میں شرکا کو ”آپریشن بنیان مرصوص “کی کامیابی پر مبارکباد دی،مریم نوازنے کہا ”آپریشن بنیان مرصوص “کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی ےکجہتی کے جذبہ کی نئی روح پھونک دی، نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاع ناقابل تسخیر بنایا،دنیا میں پاکستان کی عزت واحترام بڑھا، وزیراعلیٰ نے ہےلتھ اےنڈ پاپولےشن ڈےپارٹمنٹ کے اجلاس مےں پنجاب بھر میں مریضوں کےلئے عالمی معیار کے مطابق بلڈ کی فراہمی کےلئے پلان طلب کر لیا،مریم نواز نے ہرڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دی، 21 ڈسٹرکٹ اور 15 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بھی تھیلیسیمیا سینٹر بنیں گے،وزیراعلیٰ نے ہیلتھ کےلئے موثر ترین سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ، 800 مراکز صحت کی ری ویمپنگ 20 جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا، مریم نوازنے ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں صفائی اورسکیورٹی سروسز کی موثر نگرانی کا سسٹم وضح کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں اگلے مالی سال کے مجوزہ پراجیکٹ،مریم نواز ہیلتھ کلینک کے 71 اور پاپولیشن مینجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام کے 75 پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا،پنجاب بھرمیں ڈسپینسری ، ایم سی ایل سینٹر کی بحالی، ایکوپمنٹ اور فرنیچر کی فراہمی کے پراجیکٹس پیش کیا گیا، پنجاب میں آکسیجن سمیت دیگر ضروری گیسوں کی تیاری کا پراجیکٹ تیارکر لیا گیا،ہسپتالوں میں جدید ترین آلات سے مزین ٹراما سینٹر قائم کرنے کی تجویز پر اتفاق رائے کیا گیا،سرکاری ہسپتالوں میں جدید ترین میڈیکل مشینری آپریٹ کرنے کےلئے ٹرینڈ سٹاف کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔



















