واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب تنازعات کے حوالے سے دونوں ممالک کے براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان خیالات کے اظہار امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا۔
رپورٹ کے مطابق بات چیت کے دوران امریکی وزیرخارجہ اور ان کے برطانوی ہم منصب نے پاک بھارک جنگ بندی برقراررکھنے پر زور دیا۔مارکوروببو نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ دونوں ممالک دوطرفہ رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں، امریکی وزیرخارجہ امریکہ پاکستان، بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں: امریکی وزیرخارجہ

















