پشاور میں دھماکہ،سب انسپکٹر سمیت 2اہلکار شہید،3زخمی

پشاور،گوادر: (بیورورپورٹ)پشاور میں دھماکہ،2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی ہو گئے۔

دھماکہ رنگ روڈ کے قریب مویشی منڈی کے قریب ہوا،پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا،ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے کہاپولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا،سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے ،دھماکہ خودکش لگتا ہے،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ادھر گوادر میں گھر پر دستی بم حملے میں3افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے فرار ہونے کی کوشش کرنےوالے حملہ آوروں کو گھیر لیا،فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد مارا گیا،پولیس اہلکار خماری فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔