مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں، او آئی سی

دبئی،نیویا رک:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)او آئی سی نے پاکستان ،بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔

اسلامی تعاون تنظیم نے کہاجنگ بندی خوش آئند ،کردار ادا کرنےوالے لائق تحسین ہیں، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون یانگ نے کہا پاکستان بھارت میں جنگ بندی کشیدگی میں کمی کی جانب معنی خیز پیش رفت ہے،سیز فائر دونوں ممالک کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کیلئے عزم کا اظہار ہے،فلیمون یانگ نے کہا خطے میں امن وسلامتی کیلئے دونوں ممالک معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائیں، تمام معاملات اقوام متحدہ قوانین کے مطابق بات چیت ،سفارتکاری سے حل کئے جائیں۔