پاکستانی افواج نے ہر محاذ پر دشمن کو ناکام بنایا :طاہر محمود اشرفی

لاہور (اپنے نمائندے سے) چیئرمین پاکستان علما ءکونسل علا مہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تاریخ کی بد ترین شکست بھارت کا مقدر بنی ، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان کو دشمن پر فتح نصیب ہو ئی ،مودی نے پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات سے راہ فرار اختیار کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ منظور الاسلامیہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک کے جید علما مدارس کے طلبا اور شہر یوں کی کثیر تعداد مو جود تھی۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کے آپریشن ”بنیان مرصوص“ کی کامیابی پر اظہار تشکر منایا جا رہا ہے ، پاکستان کا دشمن بزدل اور مکار بھی ہے جو پاک افواج کا سامنے سے مقابلہ نہ سکا، جہاں بھی پاک فوج کا دشمن سے سامنا ہوا تو اس نے سفید جھنڈا لہرا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ”بنیان مرصوص“سے ہر محاذ پر دشمن کو ناکام بنایا، تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،دشمن کو فضائی، بحری اور ہر محاذ پر ناکامی ہوئی جسے دشمن کی آنیوالی نسلیں بھی صدیوں تک یاد رکھیں گی ، پاکستان علما ءکونسل اس شاندار فتح پر سپہ سالار اور پاک فضائیہ کے سربراہ کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تو پہلے ہی پہل گام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا کہا تھا مگر بھارت نے تسلیم نہ کیا ، ناکامی کے بعد اب بھارت امریکہ کے ذریعے معافی پر اتر آیا ہے ۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پا کستا ن کا شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ ہم تو پہلے ہی دہشت گردی کا شکار ہیں، ہم کس طرح د ہشت گر دی کی حمایت کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب پہل گام واقعہ کے ساتھ جعفر ایکسپریس کی بھی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں ،ہم سعودی عرب سے اپیل کرتے ہیں کہ جس طر ح پا ک بھارت کشیدگی کو کم کر نے میں انہوں اپنا کردار ادا کیا۔ اسی طر ح وہ فلسطین کا مسئلہ حل کر نے کیلئے آگے آئیں ۔ قبل ازیں علما ءاور شہریوں کی کثیر تعداد نے پا ک افواج کی کا میا بی پر شکرا نے کے نوافل ادا کئے۔ آخر میں علما ءکرام نے ملک کی سلا متی و خو شحالی اورپاک افواج کیلئے دعا کر وائی۔