بھارت کو ایک اور رسوائی،پاکستان کیلئے IMF کی دوسری قسط منظور

واشنگٹن،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بھارت کو ایک اور رسوائی،آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دےدی،کلائمٹ فنانسنگ کے تحت بھی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے تفصیلی غور کے بعد بھارتی درخواست مسترد کرتے ہوئے اقتصادی جائزے ،قرضے کی اگلی قسط ،کلائمنٹ فنانسنگ کی منظوری دی، پاکستان کو اگلی قسط کی مد میں ایک ارب ڈالر ملیں گے۔

ادھر وزیراعظم نے حکومتی ٹیم کی کارکردگی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہامعاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، بھارت ترقی سے توجہ ہٹانے کی مذموم سازش کر رہا ہے،بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کومسترد کردیا، آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں،ملکی معیشت مستحکم ہوگی،14ماہ میں بہتر معاشی اعشارئیے حکومتی مثبت پالیسیوں کا مظہر ہیں۔