نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی:چیئر مین واپڈا

لاہور (خبرنگار) چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے کہا ہے کہ اگر نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے قریب آبادی کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ہماری فوج نے فوری جوابی کارروائی کی، اس پروجیکٹ میں کوئی غیرملکی اسٹاف موجود نہیں ہے، نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ٹیکنیکل ماہرین کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار تو واپڈا کی ذمہ داری ہے تاہم اس کی ترسیل کا کام واپڈا کا نہیں، بھارت نے نیلم جہلم کے بجلی گھر کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، نیلم جہلم میں پانی کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی کوشش تھی کہ نیلم جہلم کے سٹرکچر کو نقصان پہنچایا جائے، بھارت کی نیلم جہلم پر گولہ باری اور شیلنگ کا دورانیہ چند منٹوں کا نہیں تھا۔انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے کہا کہ بھارت نے نصف شب سے صبح 7 بجے تک اس ہائیڈرو پروجیکٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یہ ہائیڈرو پروجیکٹ ایل او سی کے انتہائی قریب ہے اور ہماری افواج بھی یہاں تعینات ہیں۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ بھارت نے نیلم جہلم کے بجلی گھر کو نشانہ بناکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ٹیکنیکل ماہرین اس پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے صرف ڈیم ہی نہیں اس کی قریب آبادی کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی، ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے قریب آبادی کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔چیئرمین واپڈا نے کہا نیلم جہلم میں پانی کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے، بھارت کی کوشش تھی کہ نیلم جہلم کے سٹرکچر کونقصان پہنچایا جائے، ہماری فوج نے فوری جوابی کارروائی کی۔انہوںنے کہاکہ بجلی کی پیداوار تو واپڈا کی ذمہ داری ہے لیکن اس کی ترسیل کا کام واپڈا کا نہیں ہے، اس پروجیکٹ میں کوئی غیرملکی اسٹاف موجود نہیں ہے۔