پوری قوم اور پنجاب پولیس اپنی بہادر مسلح افواح کے ساتھ کھڑی ہے: اعلیٰ افسران

لاہور (مرزا ندیم بیگ) ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور،ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر اطہر وحید،ڈ ی آئی جی آپریشنز،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمو نوید ،ایس ایس پی ملتان احمد زنیر چیمہ،ایس پی ماڈل ٹاﺅن اخلاق اللہ تارڑ،ایس پی کینٹ (ر)کیپٹن قاضی علی رضا،ایس پی ہیڈ کوارٹرمنزہ کرامت ،ایس پی موبائلزارسلان زاہد نے کہا ہے کہ انڈیا نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کیا۔ پوری قوم اور پنجاب پولیس پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے محکمہ پولیس میں فرضی مشقیں ،ابتدائی طبی امداد کی تربیت کا سیشن کا آغازکر دیا گیا ہے۔شہروں اور نواحی علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ڈی ایس پی ایڈمن اینڈ ویلفیئر لاہور مصطفی حسن کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اپنے ملک کیلئے ہماری جان بھی حاضر ہے، جب بھی ہماری ضرورت پڑیگی آخری سانس تک لڑیں گے۔روزنامہ مشرق سے بات کرتے۔چیف ٹریفک پولیس آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ پاکستان ہماری بنیاد ہے اسکی مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے،حصول پاکستان کی جدوجہد اور شہدائے پاکستان کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتے۔پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان ہے اور وطن کی خاطر ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہے۔ٹریفک پولیس لاہور کے تمام افسران شہریوں کی مدد کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں،ہر پاکستانی اپنی افواج کی بہادری، جذبہ حب الوطنی اور جنگی صلاحیتوں پر فخر کرتا ہے۔پنجاب پولیس مشکل کی ہر گھڑی میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ شہریوں کی مدد کو تیار ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا تھا کہ انڈیا نے جو حرکت کی ہے اس کا جواب ان کو مل چکا ہے اور ان کو اندازہ بھی ہو گیا ہے کہ پاک آرمی اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔پنجاب پولیس بھی ملک کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ایس ایس پی ملتان احمد زنیر چیمہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انڈیا کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان آرمی نے ان کو منہ توڑ جواب دیا ہے ہم ہر وقت تیار ہیں۔ہماری جو بھی ذمہ داری لگے گی اسے دل و جان سے نبھائیں گے۔پولیس فورس پوری طرح الرٹ ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔موک ایکسرسائز شروع کر دی گئی ہیں۔ڈی آئی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس اپنی فوج کیساتھ شانہ بشانہ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کو تیار ہے،حکومت اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں فرضی مشقیں جاری ہیں۔ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لاہور پولیس مکمل تیارہے۔فرضی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی مذموم چال کو ناکام بنانا ہے،لاہور پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ملکی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔سیف سٹی اتھارٹی کے ذریعے شہر پر کی مانیٹرنگ جاری ہے،پولیس فورسز اپنی افواج اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ایس ایچ او گلبرگ انسپکٹر تیمور عباس خان اور ایف سی چوکی انچارج راشد نے مشرق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمہ وقت تیار ہیں قوم اور ہم اپنی پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں خون کے آخری قطرے تک لڑنا پڑا تو لڑیں گے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔