30سال کے دوران 150سے ز ا ئد بھارتی پائلٹ فضائی حادثات میں ہلاک

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)30سال کے دوران 150سے زا ئد بھارتی پائلٹ فضائی حادثات میں ہلاک ہوگئے۔

حادثات میں ہلاک پائلٹس کی تعداد کارگل جنگ میں ہونےوالی ہلاکتوں سے 30 گناہ زیادہ ہے،بنیادی وجوہات میں انسانی غلطیاں اور غیر معیاری تربیت شامل ہے،جنرل بپن راوت سمیت متعدد افسر بھی لقمہ اجل بنے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ میں مگ 20 ون طیارے وڈو میکر ، فلائنگ کفن کے نام سے جانے جاتے ہیں،دفاعی ماہرین نے کہامودی حکومت کی جانب سے دفاع میں بہتری کے وعدے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں۔