مودی نے کشیدگی اتنی بڑھا دی کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بھارتی فضائیہ کے سابق ائیر وائس مارشل اور ممتاز تجزیہ کار کپل کاک نے کہا ہے مودی نے کشیدگی اتنی بڑھا دی کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا،کشیدگی میں کمی تو دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان بات چیت سے ہی ہوسکتی ہے،بھارت کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کا مثبت جواب آنے کا امکان نہیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کپل کاک نے کہاہوسکتا ہے فروری 2019 کی طرح دونوں ملک ایک ایک کارروائی کرنے کے بعد کشیدگی میں کمی لانا شروع کردیں۔

بھارتی دانشور جے دیپ داس نے کہا پاکستان ،بھارت کے عوام ایک دوسرے کےساتھ ہمیشہ دوستانہ رہے اب بھی دشمنی نہیں چاہتے،کچھ دہائیوں سے حکومتی و ریاستی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ، بھارت کے تعلقات دوسری طرف جانا شروع ہوگئے، پہلگام واقعہ کا اثر شہریوں پر پڑنا افسوسناک اور عوام کےلئے پریشان کن ہے۔