پاکستان بھارت کشیدگی بڑھانے کی بجائے مسئلے کاحل نکالیں،امریکہ،روس
واشنگٹن،ماسکو:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز) امریکہ،روس نے کہاہے پاکستان بھارت کشیدگی بڑھانے کی بجائے مسئلے کاحل نکالیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا پاک بھارت مسئلے پر دیگر ممالک کے رہنماوں سے بھی رابطہ کریں گے، مقبوضہ کشمیرمیں پیش آنے والے واقعہ پر نظرہے، دنیا پاکستان ، بھارت کی صورتحال کو دیکھ رہی ہے،ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا پاکستان ،بھارت صورتحال مزید خراب نہ کریں، پاکستان ، بھارتی حکام سے جلد رابطہ کرکے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کا کہیں گے۔
دریں اثناروس نے بھی پاکستان اور بھارت پر تحمل سے کام لینے ، اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے پر زوردےدیا،روس وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا روس میں پاکستان کے سفیر خالد جمیل نے روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات کی،کشمیر میں حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔

















