پاکستان کرپٹو کونسل ،ورلڈ لبرٹی فنانشل میں معاہدے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل میں معاہدے،دستخط ہوگئے۔

تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہاپاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا،بہت کم وقت میں پیشرفت دکھائی ،مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔

بلال بن ثاقب نے کہا ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں،شریک چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل نے کہا پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔