پیپلز پارٹی ،ن لیگ کی اتحادی جماعت ضرور مگر خاموش تماشائی نہیں بنے گی،گورنر پنجاب

لاہور: ( سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے پیپلز پارٹی (ن) لیگ کی اتحادی جماعت ضرور ہے لیکن خاموش تماشائی نہیں بنے گی،صوبے کے عوام کی ترقی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر آواز بلند کرتا رہوں گا۔

ڈسٹرکٹ اوکاڑہ سے ن لیگ کے ورکروں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اور گورنر ہاﺅس میں آ ئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا پیپلز پارٹی سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی،پنجاب کے عوام پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں، سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی مخالفین کو ٹف ٹائم دے گی، سیالکوٹ پی پی 52 کا الیکشن پیپلز پارٹی کے ریوائیول کا سبب بنے گا، بڑی خوش آئند بات ہے تاجر برادری،کاشتکار،مزدور اور نوجوان نسل جوک در جوک پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا بلاول بھٹو جلد پی پی 52کے انتخابات میں پارٹی رہنماں کو گائیڈ لائن دینگے، پارٹی رہنما اور کارکن الیکشن کی بھرپور تیاری کر یں، جب تک گورنر ہاﺅس میں موجود ہو ں پارٹی کارکن اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں،پیپلزپارٹی کسانوں ،کاشتکاروں کےساتھ ہے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے مسلم لیگی ورکروں کو خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا شمولیت سے پیپلز پارٹی صوبے میں مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔