گندم کے کاشتکاروں کےلئے ریکارڈ 110 ارب کا پیکیج،ایگریکلچر انٹرنی پروگرام شروع
لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کےلئے 110 ارب کامجموعی پیکیج دیدیا، مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ، وزیراعلیٰ نے گندم کے کاشتکاروں کےلئے25ارب کی ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام کے امدادی پیکیج کی منظور ی دےدی، مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار فی ایکڑ دینے کی ہدایت کی، گندم کے 5 ایکڑ پر کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے ملیں گے، وزیراعلیٰ نے فلور ملوں کو کم از کم 25 فیصد گندم خریداری کا پابند بنانے کےلئے لاز می ترمیم کا حکم دےدیا، مریم نواز نے ”الیکٹرو نک وئیر ہا¶سنگ ری سیٹ“ پالیسی کی منظوری دےدی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، مریم نواز نے صوبائی وزیر زراعت کو گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی،پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گندم خریداری مہم میں معاونت کرے گا، وزیر اعلیٰ نے بینک آف پنجاب کو 100 ارب روپے کی کریڈٹ لائن قائم کرنے کا حکم دیا ، اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کسان کارڈ کے ذریعے گندم کے کاشتکار وں نے تقریباً 55ارب روپے کے زرعی مداخل خریدے، گندم کے کاشتکاروں کو 9500ٹریکٹر پر 10ارب روپے سبسڈی دی گئی، گندم کے کاشتکاروں کو 1000ٹریکٹر 2.5ارب روپے کی لاگت سے مفت دیئے گئے،کاشتکاروں کو 8ارب روپے ٹیوب ویل سولرائزیشن کی مد میں سبسڈی دی گئی، کاشتکاروں کو5ہزار سپر سیڈر پر8 ارب روپے سبسڈی دی جاری ہے، گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ فارمر سپورٹ پروگرام کے تحت تقریباً25ارب دیئے جائیں گے، صوبے بھر میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو45لاکھ روپے کا 85ہارس پاور ٹریکٹر مفت ملے گا، صوبے بھر میں گندم اگاﺅ مقابلے میں دوسرے نمبر آنے والے کاشتکار کو 40لاکھ روپے کا 75ہارس پاور ٹریکٹر انعام ملے گا، صوبے بھر میں تیسرے نمبر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35لاکھ روپے کا 60ہارس پاور ٹریکٹر ملے گا،بریفنگ میں مزید بتایا گیا ہر ضلع میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے ، دوسرے نمبر پر 8لاکھ روپے اور سوم کو 5 لاکھ روپے ملیں گے، مجموعی طور پر گندم اگاﺅ مہم میں کاشتکاروں کو10کروڑ 40لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے، پنجاب میں گندم کے کاشتکار وں کی رہنمائی کےلئے سوا ارب روپے کاایگریکلچر انٹرنی پروگرام شروع کیا گیا، 1000انٹرنی صوبے بھر میں گندم کے کاشتکاروں کی رہنمائی اور معاونت کےلئے فیلڈ میں موجود ہیں،اگیتی کپاس کاشت کرنے والے کسانوں کو 25ہزار روپے فی بلاک مجموعی طور پر ساڑھے 37کروڑ روپے ملیں گے،سٹیک ہولڈرز اور ہر شہری کی فعال شرکت ضروری ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا ہم سب مل کر اپنے ماحول کی ذمہ داری لیں اور اس حل کا حصہ بنیں۔



















