اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آرنے رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کاہدف حاصل کرنے کےلئے ہفتے کی چھٹی منسوخ کردی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ریونیو ڈویژن کی طرف سے تمام لارج ٹیکس آفسز کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔
تمام فیلڈ فارمشنز کو لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا 30 جون 2025 تک ہفتے کے دن معمول کے مطابق دفتری اوقات میں کام کریں گے،فیصلہ محصولات کی وصولی کے عمل کو موثر بنانے اور اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کےلئے کیا گیا ۔
ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ایف بی آر میں ہفتے کی چھٹی منسوخ



















