لاہور (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزارت مذہبی و اقلیتی امور کے ذیلی ادارے متروکہ وقف املاک بورڈ میں آج الوداعی بورڈ میٹنگ کال کر لی گئی جبکہ مشرق کی مکمل تحقیقات کے مطابق کوئی بھی بورڈ میٹنگ کا اجلاس چیئرمین کی اجازت کے بناءمنعقد نہیں کی جاسکتی جبکہ حیرت انگیز امر تو یہ ہے کہ موجودہ وقت میں نہ تو کوئی مستقل اور نہ قائم مقام چیئرمین ہے جس کی اجازت اور موجودگی میں اجلاس بلایا جائے جبکہ متروکہ وقف املاک کے قوانین میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ ان بائی لاز کی اتنی خلاف ورزی کا ہونا وزارت مذہبی امور کیلئے نہایت تشویشناک ہے ، ان حالات کے پیش نظر مشرق کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے رابطہ کرنے کی متعدد بار کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہو سکا جبکہ 15 اپریل کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن F NO 1( 17) 2023-ET\1جاری کیا گیا تھا جس میں چیئرمین کا کسی قسم کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے پھر یہ بورڈ میٹنگ کس نے کال کی ؟ تمام بورڈز ممبران کو کس بنیاد پر بلایا جارہا ہے اور متروکہ وقف املاک کے تمام افسران کا اس میں شمولیت اختیار کرنا اور بورڈ میٹنگ میں لاکھوں روپے کے اخراجات کرنا قانوناً جرم کے دائرہ میں آتا ہے ۔
چیئرمین کی عدم موجودگی میں وقف املاک بورڈ الوداعی میٹنگ کال



















