کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ حکومت نے ٹی پی لنک کینال کھولنے پروفاق ،ارسا کو ایک اور احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ۔
وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وفاق اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا تونسہ پنجند کینال کے ذریعے دریائے سندھ سے 3800 کیوسک پانی اٹھایا جا رہا ہے، پنجاب جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کی بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے، سندھ میں کپاس ،چاول کی فصل کیلئے پانی نہیں ۔
جام خان شورو نے کہا سکھر بیراج پر 4 ہزار کیوسک ، کوٹری بیراج پر 2300 کیوسک پانی کم مل رہا ہے، وفاق ، ارسا سندھ کےساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،سندھ کے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے،ٹی پی لنک کینال کو بند کیاجائے۔
دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکینالز بند کرنے کا اعلان ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، صوبے کو پانی کی 50 فیصد کمی کا سامنا ہے، کینالز پر تحفظات پہلے ہی ظاہر کر چکے،ٹی پی ٹی کھول کر یہ اپنا کیس خود خراب کر رہے ہیںانہی چیزوں کی وجہ سے صوبے کا کیس اور بھی مضبوط ہورہا ہے۔
سندھ نے کینال معاملے پر ایک اور مراسلہ ارسال کردیا



















