تہران (مشرق نیوز) ایران نے کہا ہے کہ فوجی صلاحیتوں کا معاملہ ریڈ لائن ہے جس پر کبھی بات نہیں کی جائیگی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور دفاعی صلاحیتیں ہماری ریڈ لائن ہیں جن پر کبھی بات نہیں کریں گے۔ان کا یہ بیان امریکی ایلچی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایرانی فریق کے ساتھ مذاکرات کے آئندہ دور کا موضوع پہلے افزودگی کے پروگرام کی تصدیق ہو گا اس کے بعد ہتھیاروں کے پروگرام کی تصدیق ہوگی۔
فوجی صلاحیتوں کا معاملہ ہماری ریڈ لائن ہے:ایران

















