اکشے کی نئی فلم ”کیسری: چیپٹر2“18اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی نئی فلم ”کیسری: چیپٹر 2“کی خصوصی اسکریننگ کے دوران حاضرین سے موبائل فون استعمال نہ کرنے کی اپیل کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں ہونے والی خصوصی نمائش کے دوران اکشے نے حاضرین سے درخواست کی کہ وہ فلم کے دوران اپنے موبائل فون استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے مکالمات غور سے سننا ضروری ہے اور موبائل چیک کرنا فلم کی توہین کے مترادف ہوگا۔یہ خصوصی سکریننگ 15 اپریل کو چانکیہ پوری کے ایک تھیٹر میں منعقد ہوئی، جس میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکشے کمار کے ہمراہ فلم کے ساتھی اداکار آر مادھون بھی موجود تھے۔اس ایونٹ میں دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، بی جے پی رکن پارلیمان بنسری سواراج، وزیر منجندر سنگھ سرسا اور انوراگ ٹھاکر شریک ہوئے۔منجندر سنگھ سرسا نے اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور فلم کو جلیانوالہ باغ کے متاثرین کو خراج تحسین قرار دیا۔واضح رہے کہ اکشے کمار کی یہ فلم 18 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔ یہ فلم ایڈووکیٹ سنکرن نائر کی بہادری اور سچ کیلئے جدوجہد پر مبنی ہے۔



















